مفتی

Schedule

Sun, 12 Apr, 2026 at 12:30 pm

UTC+05:30

Location

Juhi, Uttar Pradesh, India | Kanpur, UP

Advertisement
مدرسہ جامعۃ الرشید موضع عالم پور کا جلسۂ دستار بندی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
اکابرین نے قاری محمد اعجاز صاحب سمیت اساتذۂ کرام کی محنت و کاوشوں کو سراہا
ببیرو، باندہ
مدرسہ جامعۃ الرشید موضع عالم پور کی جانب سے 4 دسمبر 2025 کو عظیم الشان ایک روزہ جلسۂ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا۔
جلسے کا انعقاد جانشینِ عارف باللہ حضرت مولانا سید حبیب احمد صاحب باندوی کے زیر صدارت ہوا۔
اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی جامعہ عربیہ ہتورا کے شیخ الحدیث، استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی عبیداللہ صاحب الاسعدی اور ناظمِ تعلیمات حضرت مولانا عتیق الرحمن صاحب بہرائچی مدعو تھے۔
احقر بھی اس اجلاس میں مدعو تھا اور جناب حافظ محمد شہباز محمودی صاحب بھی بطور مقرر شریک تھے۔
دورانِ سفر حضرت مولانا مفتی سید محمد حذیفہ صاحب قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر) سے ملاقات ہوئی۔ حضرت اتفاقاً باندہ میں موجود تھے۔ حالات و احوال کے بعد جب انہیں بتایا گیا کہ ہم عالم پور جارہے ہیں، تو فرمانے لگے:
“یہ میرا علاقہ ہے، آبائی وطن ہے۔ زمانۂ طالب علمی میں یہاں بہت آنا جانا رہا ہے۔ میں بھی چلوں گا، مجھے کسی دعوت کی ضرورت نہیں۔”
یوں حضرت نے بنفس نفیس شرکت فرمائی اور نہایت جامع خطاب ارشاد فرمایا
مدرسہ کے اساتذہ کرام خصوصاً جناب قاری محمد اعجاز صاحب گاؤں میں بڑے اخلاص کے ساتھ محنت کر رہے ہیں۔
مدرسہ میں دینی تعلیم کے ساتھ پرائمری تعلیم کا بھی منظم نظام جاری ہے۔
درجۂ حفظ قائم ہے اور ہر سال حفاظِ کرام تیار ہو رہے ہیں۔
امسال بھی دو طلبہ نے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
بندہ نے مدرسے کا مکمل معائنہ بھی کیا۔ مدرسہ متعدد بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔
نامکمل عمارت میں تعلیمی سلسلہ جاری ہے، اور بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جگہ کی شدید قلت محسوس کی جا رہی ہے۔
اہلِ خیر، مخیر حضرات اور سرمایہ دار برادری سے گزارش ہے کہ اس دینی مرکز کی ضروریات کی تکمیل کی طرف توجہ فرمائیں۔
جتنا بھی ممکن ہو، دل کھول کر تعاون کریں۔
اللہ تعالیٰ اسے ذریعۂ نجات اور ذخیرۂ آخرت بنائے۔ آمین۔
محمد شعیب مبین مظاہری
جنرل سیکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع باندہ
۱۳ جمادی الثانی ۱۴۴۷ھ
4/12
Advertisement

Where is it happening?

Juhi, Uttar Pradesh, India, Kanpur, Uttar Pradesh, India

Event Location & Nearby Stays:

Icon
Know what’s Happening Next — before everyone else does.
Maulana mohd shuaibmubeen mzahiri

Host or Publisher Maulana mohd shuaibmubeen mzahiri

Ask AI if this event suits you:

Discover More Events in Kanpur

mother's day
Sun, 10 May at 12:30 pm mother's day

Juhi, Uttar Pradesh, India

Solar Asia Expo 2026 Kanpur - 3rd Edition
Fri, 13 Mar at 11:00 am Solar Asia Expo 2026 Kanpur - 3rd Edition

Kanpur

BUSINESS EXHIBITIONS
\u0645\u0641\u062a\u06cc
Sun, 12 Apr at 12:30 pm مفتی

Juhi, Uttar Pradesh, India

What's Happening Next in Kanpur?

Discover Kanpur Events