Tazkiyah
Schedule
Sun, 07 Sep, 2025 at 10:30 pm
UTC+05:30Location
Markaz Jamaat-ul-Muslimeen Khokharapar No. 2½, Malir, Karachi, Pakistan-75080 | Chennai, TN
Advertisement
بِسْمِ اللهِ الرحمٰن الرحِيمِالسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
أما بعد!
اللہ ربّ العالمین کا ارشادِ گرامی ہے:
"قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى"
وہ شخص یقینًا فلاح پائے گا جس نے (اپنے آپ کو روحانی امراض سے) پاک کرلیا
(سورۃ الأعلى، آیت 14)
اللہ ربّ العزت نے قرآن مجید میں کامیابی کی کنجی صرف ایک بات میں بیان فرمائی، اور وہ ہے:
تزکیۂ نفس۔
یعنی: جو شخص اپنے نفس کو پاک کرتا ہے، اپنی خواہشات کو اللہ کے حکم کے تابع کرتا ہے، وہی فلاح پاتا ہے، وہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ نفس کی اصلاح کے بغیر علم، عبادت اور اخلاق سب ادھورے ہیں۔
نفس کی پاکیزگی ہی بندگی کی پہلی سیڑھی ہے۔
اسی اہم مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جماعت المسلمین ایک باوقار اور عظیم الشان تربیتی و اصلاحی اجتماع بعنوان:
"تزکیہ"
منعقد کر رہی ہے، جو مرد، خواتین اور بچوں کے لیے یکساں مفید ہے۔
جہاں:
قرآن و حدیث سے مزین علما کی رہنمائی میں
ہم اپنے نفس کی اصلاح، اخلاقی تربیت، اور خاندانی تعلقات کی بہتری کے سفر پر گامزن ہوں گے۔
آئیے!
اپنی اور اپنے پیاروں کی روحانی تربیت کے لیے کچھ وقت نکالیں،
اس کارِ خیر میں شامل ہوں
اور اللہ کی خوشنودی حاصل کریں۔
نفس کو پاک کریں، دل کو روشن کریں، رب کو راضی کریں!
درسِ صحیح بخاری
مدرّس: زین العابدین صاحب
(امام جماعت المسلمین)
بروز: اتوار 7 ستمبر 2025
بمقام:
گلیکسی بینکوئٹ، جوہر چوک اورنگی ٹاؤن کراچی
وقت: صبح 10:00 تا 1:30
شیخ عبدالواجد
ناظمِ تبلیغ
جماعت المسلمین
https://maps.app.goo.gl/myLAC5iN8aex1...
Advertisement
Where is it happening?
Markaz Jamaat-ul-Muslimeen Khokharapar No. 2½, Malir, Karachi, Pakistan-75080, 15 Bhagat Singh 2nd Street, Mmda Clny-Block O, Arumbakkam, Chennai 600106, India, ChennaiEvent Location & Nearby Stays: