6th UVAS Literary Festival 2023

Schedule

Wed Nov 29 2023 at 09:00 am to Thu Nov 30 2023 at 07:00 pm

Location

University of Veterinary and Animal Sciences, Lahore | Lahore, PB

Advertisement
قرطاس آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی گزشتہ ایک دہائی سے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں ادب اور فنونِ لطیفہ جیسی تخلیقی سرگرمیوں کے عروج کے لیے کوشاں ہے۔سوسائٹی کی تاریخ بےشمار ادبی نشستوں،بین الکلیاتی مقابلہ جات اور مختلف تربیتی سرگرمیوں سے مزین ہے جہاں ادب سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ شاعری سے لے کر نثر تک ادبی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں سوسائٹی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
ہر سال قرطاس کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے کل پاکستان ادبی مقابلہ جات میں ملک بھر کی مختلف جامعات سے طلباء وطالبات بھرپور حصہ لیتے ہیں اور اپنی ادبی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں اور انہیں ملک کی ممتاز ادبی شخصیات سے استفادہ کرنے کا موقع حاصل ہوتا ہے ۔
اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی قرطاس " چھٹا ادبی میلہ" منعقد کروانے جارہی ہے جو درج ذیل چار حصوں پر مشتمل ہو گا۔
1-ادبی نشست
2-کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات
3-مشاعرہ
4-شام غزل
Advertisement

Where is it happening?

University of Veterinary and Animal Sciences, Lahore, Pakistan

Event Location & Nearby Stays:

Qirtas

Host or Publisher Qirtas

It's more fun with friends. Share with friends